فهرس الكتاب

الصفحة 249 من 532

پانچواں مبحث:

ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں

پہلا مطلب:ایمان کا نور

پہلا مسلک:ایمان کا مفہوم:

اولًا:ایمان کا لغوی و اصطلاحی مفہوم:

ایمان کے لغوی معنیٰ:تصدیق کے ہیں،برادران یوسف نے اپنے والد سے کہاتھا: {وَمَا أَنتَ بِمُؤْمِنٍ لَّنَا} [1] یعنی آپ ہماری (باتوں کی) تصدیق کرنے والے نہیں ہیں۔

ایمان کی حقیقت (اصطلاحی مفہوم) :

ایمان قول و عمل سے مرکب ہے،یعنی دل و زبان کااقرار 'اور دل و زبان اور اعضاء و جوارح کا عمل،یہ چار چیزیں دین اسلام کی جامع ہیں:

(1) دل کا قول (اقرار) :یعنی دل کی تصدیق،یقین اور اعتقاد۔

(2) زبان کا قول:یعنی شہادتین (کلمۂ شہادت) :''لا الہ الا اللہ ' محمد رسول اللہ'' (صلی اللہ علیہ وسلم) کی زبان سے ادائیگی اور اس کے لوازمات کااقرار۔

(3) دل کا عمل:یعنی نیت،اخلاص،محبت،تابعداری،اللہ کی طرف کامل توجہ،اس پر توکل و اعتماد اور اس کے لوازمات و متعلقات۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت