تو جو ایمان لائے اور اصلاح کر لے ایسے لوگوں کو نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔
(31) بڑا اجر و ثواب:
اللہ عز وجل کا ارشاد ہے:
{وَيُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا كَبِيرًا (9) } [1] ۔
اور نیک اعمال کرنے والوں کو اس بات کی بشارت دیتا ہے کہ ان کے لئے بہت بڑا اجر ہے۔
(32) کبھی نہ ختم ہونے والا اجر و ثواب:
اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے:
{إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ (8) } [2] ۔
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کئے ان کے لئے کبھی نہ ختم ہونے والا اجر ہے۔
(33) قرآن کریم مومنوں کے لئے ہدایت و رحمت ہے [3] اور شفاو رحمت ہے [4] نیز ذریعۂ ہدایت اورشفا ہے [5] ۔
(34) اہل ایمان کے لئے اللہ کے یہاں بلند درجات،بخشش اور باعزت روزی ہے،ارشاد باری ہے:
{لَّهُمْ دَرَجَاتٌ عِندَ رَبِّهِمْ وَمَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ (4) } [6] ۔
ان کے لئے ان کے رب کے پاس درجات،مغفرت اور عزت کی روزی ہے۔
ایمان کی بہت زیادہ شاخیں ہیں،یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ایمان جب تنہا ذکر ہو تو پورے دین اسلام کو
[2] سورۃ فصلت:8۔
[3] دیکھئے:سورۃ یونس:57۔
[4] دیکھئے:سورۃالاسراء:82۔
[5] دیکھئے:سورۃ حم السجدہ:24۔
[6] سورۃ الانفال:4۔