فهرس الكتاب

الصفحة 227 من 532

جس نے بھی اللہ عزوجل کے اسماء و صفات میں الحاد کیا اور انہیں ان کے ظاہری معانی سے پھیرا،وہ ملحد ہے'' [1] ۔

دوسرا مسلک:کفر کے اقسام:

اولًا:کفراکبر جو انسان کو دین اسلام سے خارج کردیتا ہے،اور اس کی پانچ قسمیں ہیں [2] :

اول:کفرتکذیب (جھٹلانے کا کفر) :

اس کی دلیل اللہ عزوجل کایہ ارشاد ہے:

{وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُ ۚ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكَافِرِينَ (68) } [3] ۔

اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھے یا جب حق اس کے پاس آجائے تو اسے جھٹلادے' کیا ایسے کافروں کا ٹھکانہ جہنم میں نہ ہوگا۔

دوم:تصدیق کے باوجود تکبروانکارکا کفر:

اس کی دلیل یہ فرمان باری ہے:

{وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَىٰ وَاسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَافِرِينَ (34) } [4] ۔

اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو ابلیس کے سوا سب نے سجدہ کیا' اس نے انکار کیا اور تکبر کیا اور وہ کافروں میں سے ہوگیا۔

سوم:شک کا کفر'اور یہ گمان کا کفر ہے:

[2] دیکھئے:مدارج السالکین لابن القیم،1/335 تا 338۔

[3] سورۃ العنکبوت:68۔

[4] سورۃ البقرہ:34۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت