فهرس الكتاب

الصفحة 308 من 532

(2) نفاق اکبر اللہ کی لعنت کاموجب ہے،ارشاد باری ہے:

{وَعَدَ اللّٰهُ الْمُنَافِقِينَ وَالْمُنَافِقَاتِ وَالْكُفَّارَ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ هِيَ حَسْبُهُمْ ۚ وَلَعَنَهُمُ اللّٰهُ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّقِيمٌ (68) } [1] ۔

اللہ تعالیٰ ان منافق مردوں 'عورتوں اور کافروں سے جہنم کی آگ کا وعدہ کرچکا ہے جہاں یہ ہمیشہ رہنے والے ہیں' یہ جہنم انہیں کافی ہے ' اللہ نے ان پر لعنت فرمائی ہے اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے۔

نیز ارشاد ہے:

{لَّئِن لَّمْ يَنتَهِ الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَالْمُرْجِفُونَ فِي الْمَدِينَةِ لَنُغْرِيَنَّكَ بِهِمْ ثُمَّ لَا يُجَاوِرُونَكَ فِيهَا إِلَّا قَلِيلًا (60) مَّلْعُونِينَ ۖ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أُخِذُوا وَقُتِّلُوا تَقْتِيلًا (61) } [2] ۔

اگر (اب بھی) یہ منافق اور وہ جن کے دلوں میں مرض ہے اور وہ لوگ جو مدینہ میں غلط افواہیں اڑانے والے ہیں باز نہ آئے تو ہم آپ کو ان (کی تباہی) پر مسلط کردیں گے پھر وہ چند دن ہی آپ کے ساتھ اس (شہر) میں رہ سکیں گے۔وہ لعنت زدہ ہیں' جہاں بھی ملیں پکڑے جائیں اور خوب ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جائیں۔

(3) نفاق اکبر کا مرتکب دین اسلام سے خارج ہو جاتا ہے' کیونکہ نفاق اکبر' کفر چھپانا اور خیر ظاہر کرنا ہے ' بلکہ یہ (نفاق) کفر سے بھی زیادہ خطرناک ہے،اللہ عز وجل کا ارشاد ہے:

{إِنَّ الْمُنَافِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ وَلَن تَجِدَ لَهُمْ نَصِيرًا (145) } [3] ۔

بیشک منافقین جہنم کی سب سے نچلی تہ میں ہوں گے اورآپ ان کے لئے ہرگز کوئی مددگار نہیں پاسکتے۔

[2] سورۃ الاحزاب:60،61۔

[3] سورۃ النساء:145۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت