تاریکیوں میں بے یارو مددگار چھوڑ دیئے جائیں گے،اور ان کے لئے جہنم میں داخلہ کا راستہ بھی تاریک ہوگا،اور یہی وہ تاریکی ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو ابتدائً وجود بخشا تھا،چنانچہ اللہ تعالیٰ جس کی سعادتمندی چاہتا ہے اسے اس تاریکی سے نکال کر روشنی میں لے آتا ہے،اور جس کی بد بختی چاہتا ہے اسے اسی میں باقی چھوڑ دیتا ہے۔ [1]