فهرس الكتاب

الصفحة 365 من 532

ہوتے ہیں،اور ان اختلافِ درجات کا سبب مندرجہ ذیل امور ہیں:

1-بدعتی مدعی اجتہاد یا مقلد ہو۔

2-بدعت کا وقوع بدیہی امور میں ہو،مثلًا دین'نفس'عزت وآبرو' عقل اور مال وغیرہ۔

3-بدعتی اپنی بدعت کو چھپا رہا ہو یا علانیہ انجام دے رہا ہو۔

4-بدعتی اپنی بدعت کی طرف دوسروں کو بلا رہا ہو یا خاموش ہو۔

5-بدعتی اہل سنت وجماعت سے بغاوت رکھتا ہو یا نہ رکھتا ہو۔

6-بدعت حقیقی ہے یا اضافی ہے۔

7-بدعت واضح ہے یا غیر واضح ہے۔

8-بدعت کفر ہے یا کفر نہیں ہے۔

9-بدعتی اپنی بدعت پرمصر ہے یا مصر نہیں ہے۔

امام شاطبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:''یہ مراتب ودرجات اپنی خطرناکی کے اعتبار سے گناہ میں مختلف ہوتے ہیں'' [1] ،نیز وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں:''ان مراتب میں سے بعض مراتب حرام اور ناپسندیدہ (مکروہ) ہیں،البتہ ضلالت و گمراہی کی صفت ان تمام اقسام میں مشترک اور لازم ہے'' [2] ،اور اس میں کوئی شک نہیں کہ گناہ کے اعتبار سے بدعت کی تین قسمیں ہیں:

[1] کفر بواح یعنی کھلا ہوا کفر [3] ۔

[2] گناہِ کبیرہ [4] ۔

[3] گناہ صغیرہ [5] ۔

[2] دیکھئے:الاعتصام،از امام شاطبی،2/530۔

[3] دیکھئے:حوالہ سابق،2/516۔

[4] دیکھئے:حوالہ سابق،2/517،نیز 2/543-544۔

[5] دیکھئے:حوالہ سابق،2/517،نیز 2/539،543-550۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت