{وَسَوْفَ يُؤْتِ اللّٰهُ الْمُؤْمِنِينَ أَجْرًا عَظِيمًا (146) } [1] ۔
عنقریب اللہ تعالیٰ مومنوں کو اجر عظیم سے نوازے گا۔
(ب) ان سے دنیا و آخرت کی برائیاں دور کرنا:ارشاد باری ہے:
{إِنَّ اللّٰهَ يُدَافِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا} [2] ۔
بیشک اللہ تعالیٰ مومنوں کا دفاع کرتا ہے۔
(ج) ان سے اللہ کی دوستی ' اور اللہ تعالیٰ جسے اپنا دوست رکھتا ہے اسے ذلیل نہیں کرتا،اللہ کا ارشاد ہے:
{اللّٰهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا} [3] ۔
اللہ ایمان والوں کا ولی اور دوست ہے۔
(د) ان کے لئے درجات' بخشش اور باعزت روزی ہے۔
{لَّهُمْ دَرَجَاتٌ عِندَ رَبِّهِمْ وَمَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ (4) } [4] ۔
ان کے لئے ان کے رب کے پاس درجات' بخشش اور باعزت روزی ہے۔
(ھ) ان کے لئے اللہ کی معیت (ساتھ) :ارشاد باری ہے:
{وَأَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ (19) } [5] ۔
اور بیشک اللہ تعالیٰ متقیوں کے ساتھ ہے۔
(و) دنیا و آخرت میں رفعت و سربلندی:ارشاد ہے:
{يَرْفَعِ اللّٰهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ} [6] ۔
اللہ تعالیٰ تم میں سے ایمان لانے والوں اور علم والوں کے درجات بلند فرماتا ہے۔
[2] سورۃ الحج:38۔
[3] سورۃ البقرہ:257۔
[4] سورۃ الانفال:4۔
[5] سورۃ الانفال:19۔
[6] سورۃ المجادلہ:11۔