فهرس الكتاب

الصفحة 27 من 96

فرمانے والے، زور دار، نہایت قوت والے ہیں۔

آیتِ کریمہ میں بیان کردہ حقیقت کی قطعیت، حتمیت، یقینی اور اٹل ہونے کی مزید تاکید کرنے والی باتوں میں سے چار حسبِ ذیل ہیں:

ا: ربِّ کریم نے جملے کی ابتداء لفظ [إِنَّ] سے فرمائی، جو بلاشبہ بات کی قطعیت پر دلالت کرتا ہے۔

ب: [جملہ اسمیہ] استعمال کیا، جو کہ بیان کردہ حقیقت کے دوام اور استمرار کا فائدہ دیتا ہے، کہ وہ ہمیشہ سے رزق دینے والے ہیں اور ہمیشہ ہمیشہ رزق دیتے رہیں گے۔ [1]

ج: اسم [إِنَّ] اور اس کی خبر [اَلرَّزَّاقُ] کے درمیان ضمیرِ فصل [ہُوَ] استعمال فرمائی۔ جس سے جملے میں [حصر] کی بنا پر حسبِ ذیل دو معانی حاصل ہوئے:

اور دونوں معانی کو ملا کر حسبِ ذیل معنیٰ حاصل ہوا:

[بے شک اللہ تعالیٰ ہی رزّاق ہیں] ۔ [2]

د: ربِّ کریم نے اپنے رزق عطا فرمانے کی خبر دیتے ہوئے [فَعَّالٌ] کا وزن استعمال فرماتے ہوئے [اَلرَّزَّاقُ] ارشاد فرمایا، جس کے معانی [بے حد رزق عطا فرمانے والے ہیں] ۔ [3]

[اَلْمَتِیْنُ] [فَعِیْلٌ] کے وزن پر ہے، جس میں ذکر کردہ صفت کے بہت زیادہ

[2] ملاحظہ ہو: تفسیر التحریر و التنویر ۲۷/۲۹۔

[3] ملاحظہ ہو: تفسیر السعدي ص ۸۱۳؛ و تفسیر التحریر و التنویر ۲۷/۲۹۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت