فهرس الكتاب

الصفحة 76 من 96

[''اے اللہ! انہیں معاف فرما دیجیے، اوراُن پر رحم فرمائیے اور اُن پر برکت فرمائیے اور اُن کے رزق میں وسعت فرمائیے''] ۔

تنبیہ:

اپنے لیے یوں دعا کی جائے:

([اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِي،

وَ ارْحَمْنِي،

وَ بَارِکْ عَلَيَّ،

وَ وَسِّعْ عَلَيَّ فِيْ رِزْقِیْ]۔

[اے اللہ! مجھے معاف فرما دیجیے اور مجھ پر رحم فرمائیے اور مجھ پر برکت فرمائیے اور میرے رزق میں وسعت فرمائیے] ۔

اپنے ساتھ کسی اور کو شامل کرنے کی صورت میں حسبِ ذیل الفاظ کے ساتھ دعا کی جائے:

([اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلَنَا،

وَ ارْحَمْنَا،

وَ بَارِکْ عَلَیْنَا،

وَ وَسِّعْ عَلَیْنَا فِيْ رِزْقِنَا]۔

[اے اللہ! ہمیں معاف فرما دیجیے اور ہم پر رحم فرمائیے اور ہم پر برکت فرمائیے اور ہمارے رزق میں وسعت فرمائیے] ۔

اے ربِّ کریم! ہمیں ، ہمارے بہن بھائیوں اور نسلوں کو ان دعاؤں کے ساتھ رزق طلب کرنے اور پاکیزہ فراخ رزق پانے والوں، میں شامل فرما دیجیے۔ إِنَّکَ جَوَّادٌ کَرِیْمٌ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت