فهرس الكتاب

الصفحة 225 من 255

امام احمد نے حضرت عبداللہ بن حنظلہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا:''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

'' دِرْھَمُ رِبَائً یَا کُلُہُ الرَّجُلُ، وَھُوَ یَعْلَمُ أَشَدُّ مِنْ سِتَّۃٍ وَ ثَلَاثِیْنَ زِنْیَۃً۔'' [1]

''آدمی کا ایک درہم سود جانتے بوجھتے کھانا چھتیس مرتبہ زنا کرنے سے زیادہ سنگین ہے۔''

د:سب سے ہلکے سود کا ماں کے ساتھ نکاح کرنے کی مانند ہونا:

امام ابن ماجہ نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا:''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

'' اَلرِّبَا سَبْعُوْنَ حُوْبًا، أَیْسَرُھَا أَنْ یَنْکِحَ الرَّجُلُ أُمَّہُ۔'' [2]

''سود کی ستر اقسام ہیں، ان میں سے سب سے ہلکی قسم یہ ہے، کہ آدمی اپنی ماں کے ساتھ نکاح کرے۔''

ہ:سود کا انجام تنگ دستی:

امام ابن ماجہ نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

[2] صحیح سنن ابن ماجہ، کتاب التجارت، باب التغلیظ في الربا، رقم الحدیث ۱۸۴۴۔ ۲۲۷۴، ۲؍۲۷۔ شیخ البانی نے اس کو [صحیح] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: المرجع السابق ۲؍۲۷) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت