فهرس الكتاب

الصفحة 184 من 619

امام ابن جریر رحمہ اللہ نے اس آیت کی تفسیر میں کہا ہے:

''أي لا یطیع بعضنا بعضا في معصیۃ اللّٰه'' [1]

[یعنی اللہ کی معصیت میں ہم ایک دوسرے کی اطاعت نہ کریں ]

اللہ نے مزید فرمایا:

{ وَلاَ تَجْعَلُوْا مَعَ اللّٰہِ اِِلٰھًا اٰخَرَ اِِنِّیْ لَکُمْ مِّنْہُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ} [الذاریات:۵۱]

[اور اللہ کے ساتھ کوئی معبود نہ بناؤ، بلا شبہہ میں تمھارے لیے اس کی طرف سے کھلا ڈرانے والا ہوں ]

نیز فرمایا:

{ لَقَدْ کَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْٓا اِنَّ اللّٰہَ ھُوَ الْمَسِیْحُ ابْنُ مَرْیَمَ} [المائدۃ: ۱۷]

[بلا شبہہ یقینا وہ لوگ کافر ہو گئے جنھوں نے کہا کہ بے شک اللہ مسیح ہی تو ہے، جو مریم کا بیٹا ہے]

نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

{ لَقَدْ کَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْٓا اِنَّ اللّٰہَ ثَالِثُ ثَلٰثَۃٍم وَ مَا مِنْ اِلٰہٍ اِلَّآ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ}

[المائدۃ: ۷۳]

[بلا شبہہ یقینا ان لوگوں نے کفر کیا جنھوں نے کہا بے شک اللہ تین میں سے تیسرا ہے، حالانکہ کوئی بھی معبود نہیں مگر ایک معبود]

مجوسیوں کے نزدیک دو خدا ہیں ، نصاریٰ تین اور ہنود کے ٹھہرائے ہوئے معبود بے شمار ہیں ۔ انھوں نے ساری مخلوق کو معبود ٹھہرا لیا، مگر اللہ تعالیٰ کی پرستش نہ کی۔ گویا یہ ہنود سارے مشرکوں کے سردار ہیں کہ یہ چھتیس کروڑ معبود بتاتے ہیں ، وقد خاب من افتریٰ۔

اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے:

{ قُلْ اَتَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مَا لَا یَمْلِکُ لَکُمْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا}

[المائدۃ: ۷۶]

[کہہ دے کیا تم اللہ کے سوا اس چیز کی عبادت کرتے ہو جو تمھارے لیے نہ کسی نقصان کی

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت