فهرس الكتاب
- 📄
- 📄
- 📄
- 📄
- 📄
- 📄
[یقینا وہ قرآن، سارے جہان کے رب کا اتارا ہے، اس کو روح امین جبریل لے کر تمھارے دل پر اترے ہیں ، تا کہ تم واضح عربی زبان میں ڈرانے والے ہو جاؤ]
یہ وہی کلام الٰہی ہے جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے امت تک پہنچایا ہے۔ فرمایا:
{ یٰٓاَیُّھَا الرَّسُوْلُ بَلِّغْ مَآ اُنْزِلَ اِلَیْکَ مِنْ رَّبِّکَ} [المائدۃ: ۶۷]
[ اے رسول! جو تمھارے رب کی طرف سے تمھاری طرف اتارا گیا ہے، اسے پہنچا دو]
حدیثِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم میں آیا ہے:
(( أَتَمْنَعُوْنِّيْ أَنْ أُبَلِّغَ کَلَامَ رَبِّيْ ) ) [1]
[کیا تم مجھے اپنے رب کے کلام کی تبلیغ سے روکتے ہو؟]
یہ کلام سینوں میں محفوظ ہے۔ فرمایا:
{ بَلْ ھُوَ اٰیٰتٌم بَیِّنٰتٌ فِیْ صُدُوْرِ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ} [العنکبوت:۴۹]
[بلکہ وہ قرآن، ایسی واضح آیتیں ہیں جو علما کے سینوں میں ہیں ]
یہ کلام زبانوں پر جاری ہے۔ فرمایا:
{ فَاِِذَا قَرَاْنٰـہُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَہٗ} [القیامۃ: ۱۸]
[جب ہم اسے پڑھیں تو اس کے پڑھنے کے بعد پڑھو]
یہ کلام مصاحف میں لکھا ہوا ہے۔ فرمایا:
{ وَکِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍ * فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍ} [الطور: ۲۔۳]
[قسم ہے لکھی ہوئی کتاب کی بکھری ہوئی جھلیوں میں ]
{ اِِنَّہٗ لَقُرْاٰنٌ کَرِیْمٌ * فِیْ کِتٰبٍ مَّکْنُوْنٍ } [الواقعۃ: ۷۸۔۷۷]
[یہ قرآن کریم ہے محفوظ کتاب میں ]
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے فرمان میں ہے:
(( نَھٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ و سلم أَنْ یُّسَافَرَ بِالْقُرْآنِ إِلٰی أَرْضِ الْعُدُوِّ ) ) [2]
عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا:
[2] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۲۸۲۸) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۱۸۶۹)