فهرس الكتاب

الصفحة 24 من 100

{لِّلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَىٰ وَزِيَادَةٌ} [1]

جن لوگوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے نیک انجام ہے اور ''مزید'' بھی۔

صحیح مسلم میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے ''مزید'' کی تفسیر جنت میں اللہ عزوجل کے چہرے کے دیدار سے کی ہے' [2] اور ''محسنوں '' کے لئے یہ بڑی مناسب جزا ہے ' کیونکہ احسان یہ ہے کہ مومن دنیا میں اپنے رب کی عبادت انتہائی حضور قلبی اوراللہ کی نگرانی کے تصور کے ساتھ کرے کہ گویا وہ اسے اپنے دل سے دیکھ رہاہے، اور اپنی عبادت کی حالت میں اس کا دیدار کررہا ہے، تو اس کی جزا اسے یہ ملی کہ آخرت میں وہ فی الواقع اللہ کو کھلی آنکھوں سے دیکھے گا۔ [3]

[2] صحیح مسلم، کتاب الایمان، باب اثبات رویۃالمؤمنین في الآخرۃ ربھم سبحانہ وتعالیٰ، ۱/۱۶۳، حدیث (۱۸۰) ۔

[3] دیکھئے: جامع العلوم والحکم،ازبن رجب، ۱/۱۲۶۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت