جس نے ہمارے اس دین میں کوئی نئی چیز ایجاد کی جو اس میں سے نہیں تو وہ چیز مردود ہے۔
گفتگو مختصرًا ختم ہوئی۔ [1]
کفر کے بڑے خطرناک اثرات اورعظیم نقصانات ہیں، ان میں سے چند درج ذیل ہیں:
۱- دنیا اور آخرت کی ساری برائی کفر کے اثرات و نقصانات میں سے ہے۔
۲- کفر اپنے مرتکب کے لئے گمراہی کا سبب ہے:
اللہ کا ارشاد ہے:
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللّٰہِ قَدْ ضَلُّوا