وعالم' ان پڑھ' کتابی (جسے کتاب دی گئی ہو) اور عام و خاص وغیرہ میں کوئی فرق نہیں، اور یہ بات دین اسلام میں بدیہی طور پر معلوم ہے۔
پھر ان سے اس کے خلاف کوئی چیز سرزد ہوتی ہے ' اور وہ یہ گمان کرتے ہیں کہ وہ دین اسلام پر باقی ہیں اور مسلمانوں میں سے ہیں، تو ایسے لوگوں کو کافر قرار دینے کے بہت سے اسباب ہیں ' جو مجموعی طور پر اللہ اور اس کے رسول کی تکذیب' اس کے دین کی عدم پابندی اور اس کے لوازم کی طرف لوٹتے ہیں۔ [1]
ثانیًا: تکفیر کے تمام اسباب چار نواقض میں داخل ہیں: قول' یا فعل' یااعتقاد' یا شک اور تردد۔
امام العصر علامہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز - اللہ ان پر رحم فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے- فرماتے ہیں:''اسلامی عقیدہ کے کچھ قوادح