فهرس الكتاب

الصفحة 58 من 100

توجس نے ایسا کیا یا اس سے راضی و خوش ہوا وہ کافر ہے، اس کی دلیل اللہ عزوجل کا درج ذیل فرمان ہے:

{وَمَا يُعَلِّمَانِ مِنْ أَحَدٍ حَتَّىٰ يَقُولَا إِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرْ} [1]

وہ دونوں کسی کو بھی اس وقت تک جادو نہ سکھاتے تھے جب تک یہ نہ کہہ دیں کہ ہم تو ایک آزمائش ہیں لہٰذا کفر نہ کرو۔

ہشتم:

مشرکین کا ساتھ دینا اور مسلمانوں کے خلاف ان کی مدد کرنا، اس کی دلیل درج ذیل فرمان باری ہے:

{وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ ۗ إِنَّ اللّٰہَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ} [2]

اور تم میں سے جوبھی ان سے دوستانہ رویہ رکھے گا وہ انہی میں سے ہوگا' بیشک اللہ تعالیٰ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔

[2] سورۃ المائدہ: ۵۱۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت