عزوجل کا ارشاد ہے:
{إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ} [1]
بیشک جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لئے سب برابر ہے ' آپ انہیں ڈرائیں یا نہ ڈرائیں وہ ایمان نہیں لاسکتے۔
کفر مطلق طور پر سب سے بڑا کبیرہ گناہ ہے، کفر سے بڑھ کر کوئی گناہ کبیرہ نہیں، [2] کفر کی دو قسمیں ہیں:
(الف) وہ کفر جو انسان کو ملت اسلامیہ سے خارج کردیتا ہے ' اور یہی ''کفراکبر'' (سب سے بڑا کفر) ہے۔
(ب) وہ کفر جو ملت سے خارج نہیں کرتا، اور یہی ''کفر اصغر'' (چھوٹا کفر) یا بڑے کفر سے کمتر کفر ہے۔ [3]
[2] الکلمات النافعہ فی المکفرات الواقعہ، ص۵۔
[3] مجموعہ توحید، از شیخ الاسلام ابن تیمیہ وشیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب رحمہما اللہ، ص۶۔