فهرس الكتاب

الصفحة 277 من 532

8-لوگوں کے اپنی قبروں سے اٹھائے جانے کے بعد موقف میں اکٹھا کئے جانے پر ایمان۔

9-اس بات پر ایمان کہ مومنوں کا ٹھکانہ جنت اور کافروں کا ٹھکانہ جہنم ہے۔

10-اللہ عز وجل کی محبت کے واجب ہونے پر ایمان۔

11-اللہ عز وجل سے خوف کھانے کے وجوب پر ایمان [1] ۔

12-اللہ عز وجل سے امیدرکھنے کے وجوب پر ایمان۔

13-اللہ عز وجل پر اعتماد و توکل کرنے کے وجوب پر ایمان۔

14-نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے واجب ہونے پر ایمان۔

15-غلو کئے بغیر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم و توقیر اور احترام کے واجب ہونے پر ایمان۔

16-آدمی کا اپنے دین سے اس قدر محبت کرنا کہ جہنم میں ڈالا جانا اس کے نزدیک کفر کرنے سے زیادہ محبوب و پسندیدہ ہو۔

17-طلب علم:یعنی دلائل کی روشنی میں اللہ عز وجل' اس کے دین اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت کا حصول۔

18-علم کی نشر و اشاعت اورلوگوں کو اس کی تعلیم دینا۔

19-قرآن کریم سیکھ کر،دوسروں کو سکھا کر،اس کے حدود و احکام کی حفاظت کرکے،اس کے حلام و حرام کی معرفت حاصل کرکے،ا س کے متبعین کی عزت و تکریم کرکے نیز اس کو حفظ کرکے اس کی تعظیم کرنا [2] ۔

20-طہارت و پاکی اور وضو کی پابندی کرنا۔

21-پنجوقتہ نمازوں کی پابندی کرنا۔

22-زکاۃ ادا کرنا۔

23-فرض اور نفل روزے رکھنا۔

[2] یہ شاخیں (11 تا 19) شعب الایمان بیہقی کی دوسری جلد میں ہیں،2/ 3 تا 548۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت