فهرس الكتاب

الصفحة 278 من 532

24-اعتکاف کرنا۔

25-خانۂ کعبہ کاحج کرنا [1] ۔

26-اللہ عز وجل کی راہ میں جہاد کرنا۔

27-اللہ عز وجل کی راہ میں مرابطہ (سازو سامان اور ہتھیار لے کر اسلامی حدود کی نگرانی کرنا) ۔

28-دشمن کے سامنے ثابت قدم رہنا اور میدان جنگ سے نہ بھاگنا۔

29-مال غنیمت حاصل کرنے والوں کو اپنے امام یا اس کے نائب کو مال غنیمت کا پانچواں حصہ اد اکرنا۔

30-اللہ عز وجل سے تقرب کی خاطر غلام آزاد کرنا۔

31-جنایات (جرائم) پر واجب ہونے والے کفاروں کی ادائیگی جو کتاب و سنت میں چار ہیں:قتل کا کفارہ،ظہار کا کفارہ،قسم کا کفارہ اور ماہ رمضان (کے دن) میں بیوی سے ہمبستری کرنے کا کفارہ۔

32-معاملات (عہد و پیمان) کو پورا کرنا۔

33-اللہ عز وجل کی نعمتوں کا شمار اور اس پر واجب شکر گزاری۔

34-غیر ضروری (لایعنی) چیزوں سے زبان کی حفاظت کرنا۔

35-امانتوں کی حفاظت اور انہیں ان کے مستحقین کو ادا کرنا۔

36-کسی جان کے قتل اور اس پر ظلم کرنے کو حرام جاننا۔

37-شرمگاہوں کی حفاظت اور ان میں لازم عفت و عصمت اختیار کرنا۔

38-حرام اموال سے ہاتھ روک لینا،اور اس میں چوری ' رہزنی' رشوت خوری اور شرعًا ناجائز مال کھانے کی حرمت وغیرہ شامل ہے [2] ۔

39-کھانے پینے میں احتیاط کا وجوب،اور کھانے پینے کی ناجائز اشیاء سے اجتناب۔

40-حرام اورمکروہ لباس' وضع قطع اور حرام کردہ برتنوں سے اجتناب کرنا۔

[2] یہ شاخیں (26 تا 38) شعب الایمان بیہقی کی چوتھی جلد میں ہیں،4/ 3تا 398۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت