فهرس الكتاب

الصفحة 280 من 532

61-دین داروں سے قربت،ان سے محبت اور ان سے سلام و مصافحہ کرنا۔

62-سلام کا جواب دینا۔

63-بیمار کی عیادت کرنا [1] ۔

64-اہل قبلہ میں سے مرنے والوں پر نماز جنازہ کی ادائیگی۔

65-چھینکنے والے کو جواب دینا (یعنی اس کے ''الحمدللہ'' کے جواب میں ''یرحمک اللہ'' کہنا) ۔

66-کفار اور فسادیوں سے دوری اختیار کرنااور ان کے ساتھ سختی کا معاملہ کرنا۔

67-پڑوسی کی عزت کرنا۔

68-مہمان کی عزت و تکریم۔

69-گنہگاروں کی پردہ پوشی کرنا۔

70-مصائب پرصبر اور جن لذتوں اور خواہشات کی طرف نفس کا میلان ہوتا ہے ان سے رک جانا۔

71-دنیا سے بے رغبتی اور قلت آرزو۔

72-غیرت کا مظاہرہ اور بے جا نرمی سے پرہیز۔

73-غلو سے اجتناب۔

74-سخاوت و فیاضی۔

75-چھوٹے پر شفقت اور بڑے کا احترام۔

76-باہمی اختلافات کی اصلاح۔

77-آدمی اپنے مسلمان بھائی کے لئے وہی پسند کرے جو خود اپنے لئے پسند کرتا ہے،اور اس کے لئے اس چیز کو ناپسند کرے جسے خود اپنے لئے ناپسند کرتا ہے،اس میں راستے سے تکلیف دہ چیز کا ہٹانابھی شامل ہے جس کی طرف (ایمان کی شاخوں والی) حدیث میں اشارہ کیا گیاہے [2] ۔

[2] یہ شاخیں (64تا77) شعب الایمان بیہقی کی ساتویں جلد میں ہیں،7/ 3تا 540۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت