15-جب نماز میں کھڑے ہوتے ہیں تو بڑی کاہلی اورسستی سے کھڑے ہوتے ہیں۔
16-لوگوں کو دکھانے کے لئے عمل کرتے ہیں۔
17-اللہ کا برائے نام ذکرکرتے ہیں۔
18-کافروں اور مومنوں کے درمیان حیران و پریشان ہیں۔
19-اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا کفر کرتے ہیں۔
20-منافقین ہی فاسق و بدکار ہیں۔
21-اللہ کی راہ میں بادل ناخواستہ خرچ کرتے ہیں۔
22-منافقین آپس میں ایک دوسرے کی سرپرستی کرتے ہیں۔
23-اپنا ہاتھ سمیٹتے ہیں 'چنانچہ خیر کی راہوں میں خرچ نہیں کرتے۔
24-برائی کا حکم دیتے ہیں اور بھلائی سے منع کرتے ہیں۔
25-انھوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ عز وجل نے بھی انہیں بھلا دیا۔
26-دل کھول کر صدقہ کرنے والے مومنوں پر طعنہ زنی کرتے ہیں۔
27-نمازوں کو ان کے اوقات سے موخر کرتے ہیں۔
28-چونچ مارنے کی طرح نماز پڑھتے ہیں اور اس میں اللہ کا برائے نام ذکر کرتے ہیں۔
29-منافقوں پر سب سے بوجھل اور شاق عشاء اور فجرکی نمازیں ہیں۔
30-نماز باجماعت سے پیچھے رہتے ہیں۔
31-ان کے دل سخت اور ان کی عقلیں ناقص ہیں۔
32-ان لوگوں نے اسلام کو بحیثیت دین پسند نہ کیا۔
33-یہ لوگ دین کی صرف وہی باتیں لیتے ہیں جو ان کی خواہش کے مطابق ہوتی ہیں۔
34-جو کہتے ہیں اس پر عمل نہیں کرتے۔
35-امن کی حالت میں بہادری ظاہر کرتے ہیں اور جنگ میں بزدل ہوتے ہیں۔