فهرس الكتاب

الصفحة 306 من 532

36-اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے فیصلہ نہیں لیتے۔

37-اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ سے اپنے دلوں میں حرج اور تنگی محسوس کرتے ہیں۔

38-جہاد سے مسلمانوں کی ہمت پست کرتے ہیں۔

39-اللہ کی رحمت سے مایوس ہوتے ہیں اور اللہ کی مدد سے ان کی امید منقطع ہو تی ہے۔

40-جہاد سے دنیا چاہتے ہیں' اور جب اس سے مایوس ہوتے ہیں تو پیچھے ہٹ (مُکر) جاتے ہیں۔

41-جھگڑے اور تکرار میں گالی گلوچ اور بیہودہ گوئی سے کام لیتے ہیں۔

42-اسلام ' مسلمان اور اسلامی نام رکھنے سے خفیہ طور پر محاربہ (جنگ) کرتے ہیں۔

43-انہیں صرف اپنے ذاتی مفادات کی فکر دامن گیر ہوتی ہے۔

44-دروغ گوئی اور حقائق کو توڑ مروڑ کرکے مخلص علماء پر طعنہ زنی کرتے ہیں۔

45-لوگوں کو اسلام میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے اسلام کے متعلق شکوک و شبہات پھیلاتے ہیں۔

46-دین اسلام کے مددگاروں سے بغض رکھتے ہیں۔

47-بات چیت میں جھوٹ بولتے ہیں۔

48-اللہ ' اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنوں کی خیانت کرتے ہیں۔

49-وعدہ خلافی کرتے ہیں۔

50-ہر منافق کے دو رخ ہوا کرتے ہیں،ایک رخ مومنوں کے لئے ہوتا ہے اور دوسرا دشمنان اسلام کے لئے۔

51-یہ لوگ نفع بخش چیزیں نہ سنتے ہیں 'نہ سمجھتے ہیں اور نہ ہی اللہ کی قدرت پر دلالت کرنے والی نشانیوں کا مشاہدہ کرتے ہیں۔

52-منافق بات شروع کرنے سے پہلے ہی قسم کھا لیتا ہے' کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کی بات پر مومنوں کے دل مطمئن نہ ہوں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت