فهرس الكتاب

الصفحة 181 من 265

بہتی پیپ کے۔ ان کو پورا پورا بدلہ ملے گا۔ انہیں تو حساب کی توقع ہی نہ تھی۔ اور بے باکی سے ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھے۔ ہم نے ہر ایک چیز کو لکھ کر شمار کررکھا ہے۔ اب تم (اپنے کئے کا) مزہ چکھو' ہم تمہارا عذاب ہی بڑھاتے رہیں گے۔

غساق: ناقابل برداشت سرد چیز کو کہتے ہیں ، چنانچہ جس طرح جہنم اپنی گرمی سے جلادے گی اسی طرح''غساق'' کی سردی سے بھی جل جائیں گے، یہ زمہریر (انتہائی سرد چیز) ہوگی، یعنی جہنمیوں کے خون وپیپ ' پسینہ' زخم اور آنسو کا جمع ہونے والا سرد اور بدبودار مواد ہوگا۔ [1]

(ھ) عین آنیۃ (کھولتے چشمہ کا پانی) :

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

{ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ 2} عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ {3} تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً {4} تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ [2]

[2] سورۃ الغاشیہ: ۲ تا ۵۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت