فهرس الكتاب

الصفحة 42 من 265

تیسرا مبحث: جنت و جہنم کے نام:

۱- جنت کے نام:

(الف) جنت:

یہ اس منزل (رہائش گاہ) اور لذت و سرخروئی'مسرت' آنکھ کی ٹھنڈک اور اس کی ہمہ جہت نعمتوں کا عام نام ہے، اس لفظ''جنت'' کا اصل ماخذ ''ستر و تغطیہ'' یعنی چھپانا اور ڈھانپنا ہے، چنانچہ اسی لفظ سے شکم مادر میں رہنے والے بچے کو''جنین'' کہاجاتا ہے' کیونکہ وہ ماں کے شکم میں چھپاہوتا ہے، اور اسی سے''بستان'' یعنی باغیچہ کو بھی ''جنت'' کہاجاتا ہے کیونکہ وہ اپنے اندردرختوں اور برگ وبار کو چھپائے ہوتا ہے، اس نام کا استعمال اسی جگہ کے لئے مناسب ہے جہاں مختلف قسم کے بہت سارے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت