فهرس الكتاب

الصفحة 109 من 167

غیر اللہ کے لیے ذبح کرنا

ذبح کامعنی:

لغت میں:… اصل میں کاٹنے کو کہتے ہیں۔

اصطلاح میں:… مخصوص طریقہ پر تعظیم و تقرب کے لیے خون بہانا تاکہ روح نکل جائے۔

ذبح کی اقسام:

ذبح کی تین اقسام ہیں:

۱۔ مشروع ذبح۔ ۲۔ مباح ذبح۔ ۳۔ شرکیہ ذبح۔

۱۔ مشروع ذبح:

مثال کے طور پر:

۱۔ قربانی۔ ۲۔ اللہ کے لئے نذر [منت] کا جانور ذبح کرنا۔

۳۔ حج کی قربانی۔ ۴۔ حج میں فدیہ کا جانور۔

۵۔بچے کی طرف سے عقیقہ۔ ۶۔ قربت الٰہی کے لیے صدقہ۔

۷۔ مہمان نوازی کے لیے جانور ذبح کرنا۔

۲۔ مباح ذبح:

۱۔ جیسے قصائی کا گوشت فروخت کے لیے جانور ذبح کرنا۔

۲۔ اپنے کھانے کے لیے جانور ذبح کرنا۔

۳۔ شرکیہ ذبح:

۱۔ بتوں کے نام پر ذبح کرنا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت