کیا جاتا ہے تاکہ لوگ اس کے متعلق سنیں تو اس کی تعریف کریں]۔
۱۔ اخلاص کی فضیلت کو یاد کیا جائے۔
۲۔ ریاکاری کے خطرہ کو پیش نظر رکھا جائے کہ اس سے انسان کے سارے اعمال تباہ و برباد ہوجاتے ہیں۔
۳۔ آخرت کو یاد کیا جائے۔
۴۔ یہ جان لینا چاہیے کہ لوگ کسی بھی نفع و نقصان کے مالک نہیں ہیں۔
۵۔ دعا:… [شرک اور ریاکاری سے بچے رہنے کے لیے اللہ کی بارگاہ میں دعا کی جائے] حدیث میں اس طرح کی ایک دعا آئی ہے:
(( اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ اَنْ اُشْرِکَ بِکَ شَیْئًا وَأَنَا اَعْلَمُ وَ اَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا اَعْلَمُ بِہِ۔ ) )
''اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں تیرے ساتھ جان بوجھ کر کچھ شریک ٹھہراؤں۔ اورجس چیز کو میں نہیں جانتا اس پر تیری مغفرت کا طلب گار ہوں۔''