ان الفاظ کے معانی:
استعانت:… مدد طلب کرنا۔
استغاثہ:… سختی سے نجات طلب کرنا۔
استعاذہ:… پناہ [امن] طلب کرنا۔
ان تینوں امور کے عبادت ہونے پر دلیل:
ا۔ استعانت کی دلیل:
{اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ} [الفاتحۃ:۵]
''بے شک ہم آپ کی ہی عبادت کرتے ہیں اورآپ سے ہی مدد مانگتے ہیں۔''
ب۔ استغاثہ کی دلیل:
{اِذْ تَسْتَغِیْثُوْنَ رَبَّکُمْ فَاسْتَجَابَ لَکُمْ} [الأنفال:۹]
''جب تم اپنے رب سے مدد مانگ رہے تھے تو اس نے تمھاری دعا قبول کر لی۔''
ج۔ استعاذہ کی دلیل:
{قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ} [الناس:۱]
فرمادیں: ''میں پناہ پکڑتا ہوں لوگوں کے رب کی۔''
غیراللہ سے استعانت،استغاثہ اور استعاذہ کا حکم:
اس کی دو اقسام ہیں:
۱۔ پہلی قسم جائز:… جب اس میں چار شرائط پائی جائیں:
۱:… دوشرطیں استعانت، استغاثہ یا استعاذہ سے مطلوب چیز میں پائی جاتی ہیں: