فهرس الكتاب

الصفحة 75 من 167

اسلام کا معنی و مفہوم

اسلام کا معنی:

۱۔ اسلام کالغوی معنی ہے:… تابعدار ہونا، مان لینا، جھک جانا۔

۲۔ اسلام کا شرعی معنی:… اسلام کاشرعی معنی یہ ہے:

ا:… اللہ تعالیٰ کی توحید کوتسلیم کرنا۔

ب:… اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتے ہوئے اس کی فرماں برداری کرنا۔

ج:… شرک اور مشرکین سے براء ت کااظہار کرنا۔

اسلام بلحاظ عموم و خصوص:

الف۔ اسلام عام معنی میں:… ازل سے لے کر قیامت تک اللہ تعالیٰ کی بتائی ہوئی شریعت کے مطابق اس کی عبادت کرنا۔

ب۔ اسلام کا خاص معنی:… پیغمبر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت