فهرس الكتاب

الصفحة 116 من 167

شفاعت کا معنی و مفہوم

شفاعت کا معنی:

لغت میں:…شفع یشفع شفاعۃ کا مصدر ہے؛ یعنی جب کسی چیز کو دوہرا کردیا جائے۔ شفع [جوڑا] وتر [اکیلے] کی الٹ اورضدہے۔

اصطلاح میں:… نفع کے حصول یا نقصان سے بچنے کے لئے کسی دوسرے کا واسطہ اختیار کرنا۔

شفاعت کی اقسام:

شفاعت کی دو اقسام ہیں:

۱۔ منفی شفاعت۔ ۲۔ مثبت شفاعت۔

منفی شفاعت:

ا۔ اس کا معنی: … (وہ جو غیراللہ سے طلب کی جائے، اور اس پراللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی بھی قادر نہ ہو)

ب: اس کی دلیل:… اللہ تعالیٰ کافرمان ہے:

{یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰکُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لَّا بَیْعٌ فِیْہِ وَ لَا خُلَّۃٌ وَّ لَا شَفَاعَۃٌ وَ الْکٰفِرُوْنَ ہُمُ الظّٰلِمُوْنَ} [البقرۃ:۲۵۴]

''اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اس میں سے خرچ کرو جو ہم نے تمھیں دیا ہے، اس سے پہلے کہ وہ دن آئے جس میں نہ کوئی خرید و فروخت ہوگی اور نہ کوئی دوستی اور نہ کوئی سفارش اور کافر لوگ ہی ظالم ہیں۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت