فهرس الكتاب

الصفحة 93 من 167

اُمید کے معنی و مفہوم

امید کا معنی:

محبوب اور پسندیدہ چیز کی توقع و طمع اور اس کا انتظار کرنا۔

امید کی اقسام:

امید کی تین اقسام ہیں:

الف۔ ایسی امید جو کہ عبادت ہے:

یعنی صرف اللہ وحدہ لاشریک سے اپنی امنگیں اور تمنائیں وابستہ رکھنا۔

اس کی مندرجہ ذیل اقسام ہیں:

۱۔ محمود امید:

یعنی ایسی امید جس کے ساتھ اعمال ِ صالحہ بھی پائے جائیں۔

۲۔ مذموم امید:

یعنی عمل کے بغیر کی امیدیں اور اپنے آپ کو جھوٹے سہارے دینا۔

۳۔ مشرکانہ امید:

یعنی غیر اللہ سے ایسی چیز کی امید رکھنا جس پر اللہ کے علاوہ کوئی بھی دوسرا قادر نہیں۔

۴۔ طبعی امید:

جیسا کہ کسی انسان سے کسی ایسی چیز کی امید رکھنا جس پر کوئی انسان قدرت اور ملکیت رکھتا ہے۔مثال کے طور پر: آپ کسی سے یوں کہیں: میں امید کرتا ہوں کہ آپ میرے پاس تشریف لائیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت