فهرس الكتاب

الصفحة 85 من 167

عبادت کا معنی و مفہوم

عبادت کا معنی:

لغت میں:…خضوع اور تذلل [جھک جانے اور پستی اختیار کرنے] کو کہتے ہیں۔

شرع میں:… یہ ایک وسیع اورشامل اصطلاح ہے جو ہر اس قول و فعل اور ظاہری و باطنی عمل کو شامل ہے، جسے اللہ تعالیٰ پسندکرتے ہوں اور جس کے کرنے سے راضی ہوتے ہوں۔

شرعی ذمہ داریوں کانام ''عبادت ''رکھنے کی وجہ:

اس لیے کہ مکلف ان امور کا التزام کرتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ کے سامنے تذلل اختیار کرتے ہوئے ان امور کو بجالا تے ہیں۔

عبادت کے ارکان:

عبادت کے تین ارکان ہیں:

۱۔ خوف ۲۔ محبت ۳۔ امید۔

عبادت کے صحیح اور مقبول ہونے کی شرائط:

عبادت قبول ہونے کی دو شرائط ہیں:

۱۔ اخلاص:…اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

{وَمَا أُمِرُوْا إِلَّا لِیَعْبُدُوا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ} [البینۃ:۵]

''اور انہیں حکم دیا گیا تھا کہ اخلاص کے ساتھ اللہ بندگی کریں اس کے دین پر چلتے ہوئے۔''

۲۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت