فهرس الكتاب

الصفحة 68 من 167

{وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا عَمَّآ اُنْذِرُوْا مُعْرِضُوْنَ} [الأحقاف: ۳]

''وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا اس چیز سے جس سے وہ ڈرائے گئے، منہ پھیرنے والے ہیں۔''

۵:… کفرنفاق: اس کی دلیل یہ فرمان الٰہی ہے:

{ذٰلِکَ بِاَنَّہُمْ اٰمَنُوْا ثُمَّ کَفَرُوْا فَطُبِعَ عَلٰی قُلُوْبِہِمْ فَہُمْ لَا یَفْقَہُوْنَ} [المنافقون:۳]

''یہ ا س لیے کہ بے شک وہ ایمان لائے، پھر انھوں نے کفر کیا تو ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی، سو وہ نہیں سمجھتے۔''

۶:…کفر اصغر: اس میں مندرجہ ذیل مسائل ہیں:

ا:…اس کا معنی:… ہروہ معصیت کا کام جس پر کتاب و سنت میں کفر کے نام کااطلاق ہوا ہو، مگر وہ کفر اکبر کے درجہ تک نہ پہنچتا ہو۔

ب:…کفر اصغر کا حکم:… حرام ہے؛اور کبیرہ گناہوں میں سے ایک گناہ ہے۔لیکن اس کا مرتکب دائرۂ اسلام سے خارج نہیں ہوتا۔

ج:… کفر اصغر کی مثالیں:

۱۔ کفرنعمت:…فرمان الٰہی ہے: {فَكَفَرَتْ بِاَنْعُمِ اللّٰهِ} [النحل: ۱۱۲]

''پس اس نے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی ناشکری کی۔''

۲۔ مسلمان کا اپنے مسلمان بھائی سے قتال کرنا۔ حدیث میں آتاہے:

(( سباب المسلم فُسُوْقٌ وَقِتَالُہُ کُفْرٌ ) ) [مسلم:۷۰۷۶]

''مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اسے قتل کرنا کفر ہے۔''

۳۔ دوسروں کے نسب میں طعنہ زنی کرنا۔

۴۔ میت پر نوحہ اور واویلا کرنا: حدیث میں آتاہے؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''لوگوں میں دو باتیں کفر کی پائی جاتی ہیں: دوسروں کے نسب میں طعنہ زنی کرنا اور میت پر واویلا اور نوحہ خوانی کرنا۔'' [مسلم]

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت