فهرس الكتاب

الصفحة 109 من 139

آنکھوں کوبیکار کر دے، یقینا اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھنے والاہے۔

ان آیات میں منافقین کی درج ذیل بری خصلتیں ظاہر ہوئیں:

۱- وہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں ، لیکن در حقیقت وہ ایمان والے نہیں ہیں ۔

۲- وہ اللہ تعالیٰ کو اور مومنوں کو دھوکہ دیتے ہیں ۔

۳- ان کے دلوں میں بیماری ہے۔

۴- جب ان سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو جواب دیتے ہیں کہ ہم تو صرف اصلاح کرنے والے ہیں ۔

۵- جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اور لوگوں (یعنی صحابۂ کرام) کی طرح تم بھی ایمان لاؤ تو جواب دیتے ہیں کہ کیا ہم ایسا ایمان لائیں جیسا بیوقوف ایمان لائے ہیں ۔

۶- جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بھی ایمان والے ہیں اور جب اپنے بڑوں کے پاس جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم تو

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت