فهرس الكتاب

الصفحة 18 من 139

ثانیًا: ایمان اور اسلام کے درمیان فرق:

شریعت میں ایمان کی دو حالتیں ہیں:

پہلی حالت: یہ ہے کہ اسلام کا ذکر نہ کرکے صرف ایمان کا ذکر کیا جائے،ایسی صورت میں ایمان سے پورا دین مراد ہوگا، جیسا کہ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:

{اللّٰہُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ} [1]

اللہ تعالیٰ ایمان والوں کا ولی (سرپرست) ہے ' وہ انہیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لاتا ہے۔

سلف صالحین رحمہم اللہ اپنے قول''ایمان: عقیدہ اور قول و عمل کا نام ہے، اور سارے اعمال ایمان کے نام میں داخل ہیں '' سے یہی معنیٰ مراد لیتے ہیں ۔

دوسری حالت: یہ ہے کہ ایمان اور اسلام کا ایک ساتھ ذکر کیا جائے،

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت