فهرس الكتاب

الصفحة 131 من 139

یہ صفات بطور مثال ہیں ( [1] ) ورنہ کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں منافقین کی صفات بہت زیادہ ہیں ' ہم اللہ تعالیٰ سے عفو و درگزر کا اور دنیا و آخرت میں عافیت کا سوال کرتے ہیں ۔

چوتھا مطلب: نفاق کے اثرات و نقصانات

نفاق کے بڑے خطرناک اثرات اور ہلاکت انگیز نقصانات ہیں ' ان میں سے چند نقصانات حسب ذیل ہیں:

(۱) نفاق اکبرمنافقین کے دلوں میں خوف و ہراس اور رعب کا سبب ہے، اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:

{يَحْذَرُ الْمُنَافِقُونَ أَن تُنَزَّلَ عَلَيْهِمْ سُورَةٌ تُنَبِّئُهُم بِمَا فِي قُلُوبِهِمْ ۚ قُلِ اسْتَهْزِئُوا إِنَّ اللّٰہَ مُخْرِجٌ مَّا تَحْذَرُونَ} [2]

منافقوں کو ہر وقت اس بات کا کھٹکا لگا رہتا ہے کہ کہیں مسلمانوں

[2] سورۃ التوبہ: ۶۴۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت