فهرس الكتاب

الصفحة 130 من 139

قدرت پر دلالت کرنے والی نشانیوں کا مشاہدہ کرتے ہیں ۔

۵۲- منافق بات شروع کرنے سے پہلے ہی قسم کھا لیتا ہے' کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کی بات پر مومنوں کے دل مطمئن نہ ہوں گے۔

۵۳- ان کے دل خیر سے غافل' اور ان کے جسم حصول خیر کے لئے کوشاں ہوتے ہیں ۔

۵۴- یہ دل کے اعتبار سے سب سے بدتر اور جسم کے اعتبار سے سب سے اچھے لوگ ہیں ۔

۵۵- یہ لوگ نفاق کے راز چھپاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اسے ان کے چہروں اور زبانوں پر ہی ظاہر کردیتا ہے۔

۵۶- دنیا کی خاطر عہد و پیمان توڑ دیتے ہیں ۔

۵۷- قرآن کریم کا تمسخرکرتے اور مذاق اڑاتے ہیں ۔

یہ منافقوں کے اوصاف ہیں ' لہٰذا اے مسلمان! قبل ا س کے کہ تم پر (فیصلہ کرنے والی) موت آدھمکے ان اوصاف سے اجتناب کرو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت