فهرس الكتاب

الصفحة 92 من 139

(۲) نفاق عملی: یہ بڑے بڑے کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔

ابن جریج فرماتے ہیں:''منافق کے گفتار و کردار' ظاہر و باطن' مدخل و مخرج اور حاضر و غائب میں تضاد ہواکرتا ہے۔'' [1]

نفاق کی دو قسمیں ہیں:

۱- نفاق اکبر:جو منافق کو ملت اسلامیہ سے خارج کردیتا ہے۔

۲- نفاق اصغر: جو اسے ملت سے خارج نہیں کرتا۔ [2]

دوم : زندیق کا مفہوم:

''زندیق'' (زاءؔ کے کسرہ کے ساتھ) فرقۂ ثنویہ کے فرد' یا نور و ظلمت کے قائل' یا ربوبیت اور یوم آخرت کے منکر' یا کفر چھپانے اور ایمان ظاہر کرنے والے کو کہتے ہیں ۔ [3]

[2] دیکھئے: قضیۃ التکفیر (بقلم مؤلف) ص۱۳۲تا ۱۳۴۔

[3] القاموس المحیط، فصل زاء، باب قاف، ص۱۱۵۱۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت