فهرس الكتاب
جو لوگ ایمان والے ہیں اس سورت نے ان کے ایمان میں اضافہ کیا ہے اور وہ خوش ہو رہے ہیں ۔
اللہ عز وجل نے حضرت یونس علیہ السلام کے واقعہ میں فرمایا:
{فَاسْتَجَبْنَا لَہُ وَنَجَّیْنَاہُ مِنَ الغَمِّ وَکَذَلِکَ نُنْجِي الْمُؤمِنِینَ} [1]
تو ہم نے ان کی پکار سن لی، اور انہیں غم سے نجات دے دی، اور ہم مومنوں کو اسی طرح نجات دیا کرتے ہیں ۔
(۲۸) اہل ایمان کے لئے اجر عظیم:
اللہ عز وجل کا ارشاد ہے:
{وَسَوْفَ يُؤْتِ اللّٰہُ الْمُؤْمِنِينَ أَجْرًا عَظِيمًا} [2]
اور عنقریب اللہ تعالیٰ مومنوں کو اجر عظیم سے نوازے گا۔
[2] سورۃ النساء: ۱۴۶۔