فهرس الكتاب

الصفحة 132 من 139

پر کوئی سورت نہ اترے جو ان کے دلوں کی باتیں انہیں بتلادے' کہہ دیجئے کہ تم مذاق اڑاتے رہو' یقینا اللہ تعالیٰ اسے ظاہر کرنے والا ہے جس کا تمہیں خوف لاحق ہے۔

(۲) نفاق اکبر اللہ کی لعنت کاموجب ہے، ارشاد باری ہے:

{وَعَدَ اللّٰہُ الْمُنَافِقِينَ وَالْمُنَافِقَاتِ وَالْكُفَّارَ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ هِيَ حَسْبُهُمْ ۚ وَلَعَنَهُمُ اللّٰہُ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّقِيمٌ} [1]

اللہ تعالیٰ ان منافق مردوں 'عورتوں اور کافروں سے جہنم کی آگ کا وعدہ کرچکا ہے جہاں یہ ہمیشہ رہنے والے ہیں ' یہ جہنم انہیں کافی ہے ' اللہ نے ان پر لعنت فرمائی ہے اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے۔

نیز ارشاد ہے:

لَّئِن لَّمْ يَنتَهِ الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت