فهرس الكتاب
ان دونوں آیات میں منافقین کی درج ذیل صفات ہیں:
۱- وہ اللہ تعالیٰ کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں ' اور اللہ تعالیٰ انہیں ان کے دھوکہ اور چالبازی کا بدلہ دینے والاہے۔
۲- جب وہ نماز میں کھڑے ہوتے ہیں تو بڑی کاہلی سے کھڑے ہوتے ہیں ۔
۳- لوگوں کو دکھانے (ریاکاری) کے لئے عمل کرتے ہیں ۔
۴- اللہ عزوجل کا بہت ہی کم ذکر کرتے ہیں ۔
۵- مومنوں کی جماعت اور کافروں کی جماعت کے درمیان حیران و پریشان ہیں ۔
پنجم:منافقین کے سلسلہ میں اللہ عز وجل کا ارشاد ہے:
{قُلْ أَنفِقُوا طَوْعًا أَوْ كَرْهًا لَّن يُتَقَبَّلَ مِنكُمْ ۖ إِنَّكُمْ كُنتُمْ قَوْمًا فَاسِقِينَ 53} وَمَا مَنَعَهُمْ أَن تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقَاتُهُمْ إِلَّا أَنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللّٰہِ وَبِرَسُولِهِ وَلَا يَأْتُونَ الصَّلَاةَ إِلَّا وَهُمْ كُسَالَىٰ وَلَا يُنفِقُونَ إِلَّا وَهُمْ كَارِهُونَ [1]