فهرس الكتاب

الصفحة 16 من 139

(۱) دل کا قول (اقرار) : یعنی دل کی تصدیق ، یقین اور اعتقاد۔

(۲) زبان کا قول: یعنی شہادتین (کلمۂ شہادت) : ''لا الہ الا اللہ ' محمد رسول اللہ'' (صلی اللہ علیہ وسلم) کی زبان سے ادائیگی اور اس کے لوازمات کااقرار۔

(۳) دل کا عمل:یعنی نیت، اخلاص، محبت، تابعداری، اللہ کی طرف کامل توجہ، اس پر توکل و اعتماد اور اس کے لوازمات و متعلقات۔

(۴) زبان اور اعضاء و جوارح کا عمل: زبا ن کا عمل وہ چیزیں ہیں جو زبان کے بغیر ادا نہیں ہو سکتیں ، جیسے تلاوت قرآن کریم، بقیہ اذکار و وظائف اور دعاء و استغفار وغیرہ ۔اور اعضاء و جوارح کا عمل وہ چیزیں ہیں جن کی ادائیگی اعضاء و جوارح سے ہی ممکن ہے، جیسے قیام، رکوع، سجدہ اور اللہ کی مرضی میں چلنا پھرنا، جیسے مساجد، حج، جہاد فی سبیل اللہ، امر بالمعروف و نہی عن المنکر اور ان کے علاوہ ان تمام کاموں کے لئے آمد و رفت جن کا ذکر ایمان کی شاخوں والی حدیث میں ہواہے۔ [1]

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت