فهرس الكتاب

الصفحة 82 من 139

اللہ تعالیٰ غالب حکمت والا ہے۔

اس آیت کریمہ میں مومنوں کے درج ذیل عظیم اوصاف ہیں:

۱- مومنوں سے محبت و دوستی اور ان کی مدد۔

۲- معروف (بھلائی) کا حکم دینا ۔

معروف کا لفظ ان تمام اچھے عقائد 'صالح اعمال اور فاضل اخلاق واقدار کو شامل ہے جن کی اچھائی شریعت میں معروف ہو۔

۳- منکر (برائی) سے روکنا۔

منکر: ان تما م باطل عقائد' گندے اعمال اور برے اخلاق کا نام ہے جو معروف کے خلاف اور اس کے منافی ہوں ۔

۴- نماز کے ظاہری و باطنی اعمال کے ساتھ فرض اورنفل نمازیں اداکرنا۔

۵- آٹھ قسم کے مستحقین زکاۃ کو زکاۃ ادا کرنا۔

۶- اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنااور ہر حال میں اسے لازم پکڑنا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت