{ عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ 30} وَمَا جَعَلْنَا أَصْحَابَ النَّارِ إِلَّا مَلَائِكَةً ۙ وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا ۔ [1]
اس پر انیس فرشتے مقرر ہیں ۔ ہم نے دوزخ کے داروغے صرف فرشتے رکھے ہیں ' اور ہم نے ان کی تعداد صرف کافروں کی آزمائش کے لئے مقرر کی ہے۔
اللہ تعالیٰ نے جہنم پر متعین فرشتوں کوشدت و سختی اور قوت و طاقت سے متصف فرمایا ہے، ارشاد ہے:
{ عَلَيْهَا مَلَائِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا يَعْصُونَ اللّٰہَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ } [2]
اس پر سخت دل مضبوط فرشتے مقرر ہیں جنھیں جو حکم اللہ تعالیٰ دیتا ہے اس کی نافرمانی نہیں کرتے بلکہ جو حکم دیا جائے بجا لاتے ہیں ۔
نیز ارشاد ہے:
[2] سورۃ التحریم: ۶۔