''حدیقہ'' کو حدیقہ شکل اور بناوٹ میں ''حدقۃ العین'' یعنی آنکھ کی سیاہی اور اس میں پانی کے وجود سے تشبیہ دیتے ہوئے کہاجاتا ہے ' [1] اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:
{ إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا 31} حَدَائِقَ وَأَعْنَابًا ۔ [2]
یقینا متقیوں کے لئے کامیابی ہے۔ باغات ہیں اورانگور ہیں ۔
اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے قرآن کریم میں ''جنت'' کا لفظ (واحد) چھیاسٹھ مرتبہ اور ''جنات'' کالفظ (جمع) انہتر مرتبہ ذکر فرمایا ہے۔ [3]
(ب) دار السلام (سلامتی کی منزل) :
اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:
{ لَهُمْ دَارُ السَّلَامِ عِندَ رَبِّهِمْ } ۔ [4]
[2] سورۃ النبأ: ۳۱،۳۲۔
[3] دیکھئے: المعجم المفھرس لالفاظ القرآن الکریم ص ۸۰ تا ۸۲۔
[4] سورۃ الانعام: ۱۲۷۔