فهرس الكتاب

الصفحة 45 من 265

ان کے لئے ان کے رب کے پاس سلامتی کی منزل ہے۔

نیز ارشاد ہے:

{ وَاللّٰہُ يَدْعُو إِلَىٰ دَارِ السَّلَامِ } ۔ [1]

اور اللہ تعالیٰ سلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے۔

چنانچہ جنت ہر طرح کی آفت و مصیبت سے سلامتی کا گھر ہے۔ [2]

(ج) دار الخلد (ہمیشگی کا گھر) :

اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ جنتیوں کو جنت سے کبھی کوچ نہ کرنا ہوگا' اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:

{ عَطَاءً غَيْرَ مَجْذُوذٍ } ۔ [3]

یہ بے انتہاء بخشش ہے۔ یعنی نہ ختم ہونے والی عطاء۔

نیز ارشاد ہے:

[2] حادی الارواح ، ص۱۳۳۔

[3] سورۃ ھود: ۱۰۸۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت