فهرس الكتاب

الصفحة 314 من 883

نماز کے دوران چھینک آ جائے تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہنا:

سوال: نماز کے دوران چھینک آ جائے تو کیا تحمید کہی جاسکتی ہے؟

جواب: نماز کے دوران چھینک آنے پر''الحَمدُ لِلّٰہِ'' کہی جاسکتی ہے، لیکن اس کا جواب نہیں دینا چاہیے۔ کیونکہ ' یَرحَمُکَ اللّٰہُ ' کا تعلق انسانی گفتگو سے ہے۔ جب کہ (( الحَمدُ لِلّٰہِ) قرآنی الفاظ میں سے ہے، اس لیے اس کا جواز ہے۔

سوال: نماز میں چھینک آئے تو نمازی (( الحمد ﷲ ) )کہہ سکتا ہے یا نہیں؟

جواب: بحالتِ نماز چھینک آنے سے (( الحمد ﷲ ) )کہا جا سکتا ہے، لیکن جواب دینا صحیح نہیں کیونکہ اس کا شمار لوگوں کے کلام میں ہوتا ہے، جو شرعًا ممنو ع ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت