فهرس الكتاب

الصفحة 83 من 883

عرض مؤلف

اِنَّ الْحَمْدَلِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمْ اَمَّا بَعْد!

اس سے قبل میرے فتاویٰ کی پہلی جلد محترم حافظ عبد الشکور بن علم الدین شائع کر چکے ہیں۔ جزأہ اللّٰہ خیرًا

اب دوسری جلد بھی موصوف تیار کر رہے ہیں لیکن جلد ھذا میں مزید فتوے ( جو کہ ماہنامہ محدث لاہور میں شائع شدہ ہیں) کا اضافہ کیا گیا ہے۔ میں اسے اپنے تلمیذ حافظ عبدالرؤف خان بن عبد الوکیل خان اور عبدالقدوس السلفی کی معاونت سے نئی ترتیب کے ساتھ شائع کر رہا ہوں ۔ جو کتاب الطہارۃ، کتاب المساجد اور کتاب الصلوٰۃ پر مشتمل ہے۔ جزاہما اللّٰہ احسن الجزاء

اورمیں حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے کتاب ہذا کا مفصل مقدمہ لکھ کر چارچاند لگا دیے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے علم و عمل میں برکت فرمائے اور تادیر ان سے دینِ حنیف کی خدمت لیتا رہے اور ان کی تحریرات کو مقامِ قبولیت سے نوازے۔ آمین

اور ہمارے وہ مخلص احباب جو اس کتاب کی اشاعت میں مادی اور معنوی تعاون فرما رہے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین۔

ثناء اللہ بن عیسیٰ خان المدنی

۱۲ رمضان المبارک ۱۴۳۷ ہجری بمطابق ۱۸ جون ۲۰۱۶

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت