جواب: ظاہر یہی ہے، کہ مذکورہ زیادتی ثابت نہیں۔ مشارٌ الیہ محقق موصوف میرے شاگرد ہیں۔ اﷲ رب العزت ان کی کاوش کو شرفِ قبولیت سے نوازے۔ آمین!
سوال: نماز وِتر میں دعاے قنوت کے آخر میں درود شریف پڑھنا کیسا ہے؟
جواب: وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَی النَّبِیِقنوتِ نازلہ اگر قیام میں بھول جائے تو کیا تشہد میں پڑھ لی جائے؟
سوال: قنوتِ نازلہ اگر قیام میں بھول جائے تو کیا تشہد میں پڑھ لی جائے؟
جواب: قنوتِ نازلہ کا محل رکوع کے بعد ہے اور تشہد میں بھی دعائیں پڑھی جاسکتیں ہیں۔
وتروں میں ''دعاے قنوت'' رہ جائے تو سجدۂ سہو کریں گے؟
سوال: وتروں میں ''دعاے قنوت'' رہ جانے سے سجدۂ سہو ہوتا ہے یا نہیں؟
جواب: وتروں میں دعائے قنوت میں ذہول (بھولنے) کی صورت میں سجدۂ سہو نہیں۔ [1]
علامہ البانی تو ویسے ہی بعض دفعہ تَرک کے قائل ہیں۔ یعنی التزام ضروری نہیں۔
قنوت نازلہ کا اہتمام کن حالات میں اور کونسی نماز میں کرنا چاہیے ؟
سوال: قنوت نازلہ کن حالات میں اور کونسی نماز میں پڑھنا چاہیے؟
جواب: مسلمانوں کوکوئی فتنہ لاحق ہو تو اس صورت میں ''قنوت'' سب نمازوں میں یا بعض نمازوں میں پڑھی جا سکتی ہے۔
قنوتِ نازلہ کا اہتمام:
سوال: موجودہ ملکی اور ملی حالات کے پیشِ نظر ہم نے نمازِ فجر میں قنوتِ نازلہ کا اہتمام عرصہ تقریبًا ۲ ماہ سے