۴۔ اسی کے ہم معنیٰ حدیث یَحیَی بنِ اَبِی کَثِیرٍ، عَن سَلَمَۃ، عَن جَابِرٍ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مروی ہے۔
۵۔ اور سُلَیمَانَ الیَشکَرِی ، عَن جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے بھی یہ حدیث مروی ہے۔
مزید حوالے: ''مسند احمد'' عن ابی بکرہ: (۵؍۴۹) سنن نسائی کتاب صلوٰۃ الخوف میں أَشعث عن الحسن، عن أبی بکرۃ ، نیز''باب اختلاف نیۃ الإِمام والمأموم'' کے تحت قتادہ، عن الحسن، عن جابر، بن عبد اللّٰه الخ
علامہ بدر الدین عینی شرح ''سنن ابی داؤد'' میں (۵؍۱۳۵) رقمطراز ہیں:
(( سُلِیمَانَ بنِ قَیسِ الیَشکَرِی البَصَرِی رَوٰی عَن جَابِرِ بنِ عَبدِ اللّٰہ رضی اللّٰہ عنہ… الخ قَالَ أَبُو ذُرعَۃَ: بَصَرِی ثِقَۃٌ۔ وَ قَالَ اَبُو حَاتِمٌ: جَالَسَ سُلَیمَانَ الیَشکَرِی جَابِرًا ، وَ سَمِعَ مِنہُ ، وَ کتب عنہ صحیفۃ ۔ و توفی ۔ و بقیت الصحیفۃ عند امرأتِہٖ الخ ) )
امام بغوی رحمہ اللہ ''شرح السنہ'' (۴؍۲۸۳) میں اسی حدیث ابی بکرہ رضی اللہ عنہ اور حدیث جابر بن عبد اﷲ رضی اللہ عنہ سے استدلال کرکے رقمطراز ہیں:
(( فَلَو أَنَّ الاِمَامَ صَلّٰی بِالطَّائِفَۃِ الاُولٰی تَمَامَ الصَّلٰوۃِ وَسَلَّمَ بِھِم، ثُمَّ صَلَّاھَا مَرَّۃً اُخرٰی بِالطَّائِفَۃِ الثَّانِیََۃفَجَائِزٌ۔ رَوَاہُ أَبُو بَکرَۃَ عَن رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم … وَ رَوٰی عَن جَابِرٍ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم …الخ ) )
امام ابو داؤد کی اشارہ کردہ عبارت ''و کذٰلِکَ فی المغرب'' کی مشارٌ الیہ حدیث ''دارقطنی'' (۲؍۴۸) میں عن ابی بکرہ رضی اللہ عنہ بایں الفاظ مروی ہے:
(( اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم صَلّٰی بِالقَومِ صَلَاۃَ المَغرِبِ ثَلَاثَ رَکَعَاتٍ۔ ثُمَّ انصَرَفَ۔ وَ جَائَ الآخِرُونَ، فَصَلّٰی بِھِم ثَلَاثَ رَکَعَاتٍ۔ وَ کَانَت لَہٗ سِتُّ رَکَعَاتٍ۔ وَ لِلقَومِ ثَلَاثُ رَکَعَاتٍ ) )انتہی [1]
صاحب عون المعبود امام صاحب کے قول ''و کَذٰلِکَ'' کی شرح میں (۴؍۹۰) تحریر فرماتے ہیں: ''یَعنِی فِی غَیرِ المَغرِبِ'' بھی جائز ہے۔ پھر امام ابو داؤد مشارٌ الیہ حدیث کے بارے میں فرماتے ہیں:
وَھُوَ عِندَ مُسلِمٍ بِلَفظٍ… ' فَصَلّٰی بِطَائِفَۃٍ رَکَعَتَینِ، ثُمَّ تَأَخَّرُوا ، فَصَلّٰی بِالطَّائِفَۃِ الاُخرٰی رَکعَتَینِ، فَکَانَت لِرَسُولِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اَربَعُ رَکَعَاتٍ وَ لِلقَومِ رَکعَتَانِ )) ( شرح