فهرس الكتاب

الصفحة 157 من 394

-و -

مکہ مکرمہ آنے جانے سے متعلّقہ آسانیاں

۱۔ محرم کے لیے رات دن میں ہر وقت مکہ مکرمہ آنے کا جو از:

حج و عمرہ کی آسانیوں میں سے ایک یہ ہے ، کہ محرم رات دن میں کسی بھی وقت مکہ مکرمہ میں داخل ہوسکتا ہے۔ اس بارے میں ذیل میں توفیقِ الٰہی سے دو روایتیں پیش کی جارہی ہیں:

ا: امام مسلم نے نافع سے روایت نقل کی ہے:

''أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رضی اللّٰه عنہما کَانَ لَا یَقْدَمُ مَکَۃَ إِلَّا بَاتَ بِذِيْ طُوَی، حَتّٰی یُصْبِحَ وَیَغْتَسِلَ، ثُمَّ یَدْخُلُ مَکَّۃَ نَہَارًا۔ وَیَذْکُرُ عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم أَنَّہُ فَعَلَہُ۔'' [1]

''بے شک ابن عمر رضی اللہ عنہما جب مکہ (مکرمہ) آتے، تو ذی طوی [2] میں رات بسر کرتے، پھر صبح ہونے پر غسل کرتے، پھر دن کے وقت مکہ (مکرمہ) میں داخل ہوتے۔''

[2] (ذی طوی) : مکہ مکرمہ میں ایک وادی ۔ (ملاحظہ ہو: معجم ما استعجم من أسماء البلاد والمواضع، ۳/۸۹۶) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت